ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات کے دھندے میں ملوث کویتی اداکار ساتھی سمیت گرفتار

منشیات کے دھندے میں ملوث کویتی اداکار ساتھی سمیت گرفتار

Sun, 16 Oct 2016 16:33:20    S.O. News Service

ریاض،16اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کویت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ایک سرکردہ اداکار کو اس کے عراقی نژاد ساتھی ایجنٹ سمیت حراست میں لیا ہے جن پر منشیات کا دھندہ چلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ کاسمٹیک کی اشیاء کی شکل میں کیمیکل اور منشیات کو ملا کر منشیات تیار کرتے اور انہیں اندورن اور بیرون ملک بالخصوص یورپی ملکوں کو فروخت کرتے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور اداکار عادل المسلم نے اعتراف کیا ہے کہ کویت میں قائم اس کے دفتر کے اندر ایک کارخانہ قائم ہے جس میں منشیات کی تیاری اور اس کی پیکنگ کے بعد وہیں سے خریدو فروخت کی جاتی رہی ہے۔سوشل میڈیا پر عادل المسلم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے بعد کی تصویر سامنے آنے پر لوگوں نے اسے کسی فلمی سین کے طور پر لیا اور کسی کو یقین نہیں تھا کہ المسلم جیسا اداکار بھی منشیات کے فروغ میں ملوث ہو سکتا ہے۔البتہ بعد میں جب کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ عادل المسلم اور اس کے ایک کویتی ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر منشیات تیار کرنے اور اسے اندورن اور بیرون ملک فروخت کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔


Share: